سپریم کورٹ منگل کے روز اس عرضی کی سماعت کرے گی جس میں مرکز کی جانب سے
پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹوں کو بند کئے جانے کے فیصلہ کو
چیلنج کیا گیا
ہے۔جسٹس انل آر دوے کی صدارت والی ڈویژن بنچ نے اترپردیش کے وکیل سنگم لال پانڈے کی دائر کردہ عرضی کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔